خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زاہرہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

آٹھ محرم الحرام کے موقع پر تعزیہ، علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سجادیہ بوہڑ والی گلی سے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ اور روایتی راستوں…

8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر زاہرہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

آٹھ محرم الحرام کے موقع پر تعزیہ، علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ سجادیہ بوہڑ والی گلی سے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے وقت امام بارگاہ قصر زہرا پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، جہاں عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم کیا۔

جلوس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ مرکزی جلوس کی حفاظت کے لیے 400 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات رہے، جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری، موبائل گشت اور نگرانی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔

ضلع بھر میں آٹھ محرم الحرام کے موقع پر مجموعی طور پر 63 جلوس برآمد ہوئے، جبکہ 229 مجالس عزا منعقد کی گئیں۔ تمام مذہبی اجتماعات پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک رہے۔ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور متعلقہ اداروں کی مسلسل نگرانی کے باعث تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں اپنے اختتام کو پہنچیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں