خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

اُڑان پاکستان پروگرام ملک کو ترقی اورخوشحالی سے ہمکنارکرے گا،احسن اقبال

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اُڑان پاکستان پروگرام ملک کو ترقی اورخوشحالی سے ہمکنارکرے گا۔ انہوں نے اتوار کے روز نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے…

اُڑان پاکستان پروگرام ملک کو ترقی اورخوشحالی سے ہمکنارکرے گا،احسن اقبال

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ اُڑان پاکستان پروگرام ملک کو ترقی اورخوشحالی سے ہمکنارکرے گا۔

انہوں نے اتوار کے روز نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان ترقی کے سفر پر ایک بار پھر آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے اور تمام مقاصد کے حصول کے لئے ملکی ساخت کا پانچ سالہ اقتصادی ترقی کامنصوبہ تیار کرلیاگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنایا گیا تو پاکستان دنیا میں تیزتر ترقی کرنے والی معیشت کے طورپر ابھر سکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست اور تشدد قوم کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

احسن اقبال نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو دھرنوں او ر احتجاج کی بجائے استحکام اور تسلسل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان کے نعرے نے لوگوں کو گمراہ کیااور بانی پی ٹی آئی کے تحت قائم حکومت نے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیا اور معیشت کا تسلسل ختم کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں