خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

کرشنگ سیزن میں حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم جاری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر کرشنگ سیزن میں حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم جاری ، روان ہفتے 800 سے زائد گاڑیوں پر ریفلیکٹرز نصب کئے…

کرشنگ سیزن میں حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم جاری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر کرشنگ سیزن میں حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم جاری ، روان ہفتے 800 سے زائد گاڑیوں پر ریفلیکٹرز نصب کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر کرشنگ سیزن میں حادثات سے بچاؤ کیلئے گنے کی ٹرالیوں و دیگر وہیکلز پر ریفلیکٹرز کی تنصیب اور ڈرائیورز کی آگاہی کیلئے مہم جاری ہے ۔ ٹریفک پولیس جھنگ نے رواں ہفتے800 سے زائد گاڑیوں پر ریفلیکٹرز نصب کئے اور ڈرائیوز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، سموگ اور فوگ کے موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھرپور آگاہی بھی فراہم کی ۔ ڈی پی او ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد کرشنگ سیزن اور دھند میں حدِ نگاہ کی کمی کے باعث وہیکلز کو حادثات سے بچانا ہے ، تاکہ ڈرائیوز واضح ریفلیکٹرز کی تنصیب ، دورانِ سفر اوورلوڈنگ سے اجتناب اور سموگ اور فوگ کی صورت میں روشنی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں