خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جھنگ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ تھانہ صدر کے علاقے سے 5 کلوگرام سے زائد…

جھنگ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جھنگ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف غیر معمولی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ تھانہ صدر کے علاقے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر پولیس تھانہ صدر نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک کرتے ہوئے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے ملزم عمران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے خلاف 9D کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ریڈ کے دوران غیر قانونی اسلحہ بردار بھی پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس افسران کو شاباش دیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس مکمل طور پر متحرک ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے کیلئے سوسائٹی کے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں