خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

پولیس تھانہ کوتوالی کی بڑی کاروائی ، نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان گرفتار ، 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پولیس تھانہ کوتوالی کی بڑی کاروائی ، نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان گرفتار ، 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)…

پولیس تھانہ کوتوالی کی بڑی کاروائی ، نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان گرفتار ، 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

پولیس تھانہ کوتوالی کی بڑی کاروائی ، نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان گرفتار ، 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں پولیس تھانہ کوتوالی نے نقب زن، چور اور رابر گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 19 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔ برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں 34 تولہ سونا ، قیمتی گھڑیاں ، 1 کار اور چور گینگ سے شہر بھر سے چوری شدہ 30 موٹر سائیکل برآمد کی گئیں ۔ پولیس تھانہ موچی والا نے رابری میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 15 لاکھ روپے نقدی برآمد کی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے برآمد ہونے والا مال مسروقہ شہریوں کے حوالے کیا ۔ مال مسروقہ کی برآمدگی پر ڈی پی او کی طرف سے پولیس افسران کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے ۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے ۔ سال 2024 میں بھی 25 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ جرائم کے تدارک کیلئے میکانیزم ترتیب دیا گیا ہے ، اس سلسلہ میں جملہ ڈی ایس پیز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ خود پیٹرولنگ کریں اور گشت اور ٹھیکری پہرہ کو مانیٹر کریں ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ مال مسروقہ کی برآمدگی پر شہریوں کی طرف سے اظہار تشکر ، پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں