پریس کلب جھنگ انتخابات 2025،لیاقت علی انجم صدر، خرم سیعد جنرل سیکرٹری منتخب
پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات 2025 کے لئے آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز تھا لیکن جرنلسٹ گروپ کے مقابلے میں کسی گروپ یا امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے…

پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات 2025 کے لئے آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز تھا لیکن جرنلسٹ گروپ کے مقابلے میں کسی گروپ یا امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے لہذا جرنلسٹ گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، پریس کلب جھنگ کے نتائج مطابق لیاقت علی انجم صدر، بلال شیخ نائب صدر،خرم سیعد شیخ جنرل سیکرٹری، ، اصغر بھٹی جوائنٹ سیکرٹری ،مہر قیصر بھبھرانہ فنانس سیکرٹری جبکہ جھنگ یونین آف جرنلسٹ کے نتائج کے مطابق شریف طاہر صدر، جاوید اقبال گوانس نائب صدر،معصب فاروق جنرل سیکرٹری ، عدنان قریشی جوانئٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر ظفر نول فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے، نتائج کا باقاعدہ اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کچھ روز میں کیا جائے گا۔


