چار سال بعدپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی
چار سال سے زائد عرصے کے تعطل کے بعدپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی فرانس جانے والی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی ہے۔ ہوائی اڈے پرپاکستان کے ناظم الامورحذیفہ خانم پی آئی اے اورایوی ایشن…

چار سال سے زائد عرصے کے تعطل کے بعدپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی فرانس جانے والی پہلی پرواز پیرس پہنچ گئی ہے۔
ہوائی اڈے پرپاکستان کے ناظم الامورحذیفہ خانم پی آئی اے اورایوی ایشن کے حکام اور عملے اور پاکستانی برادری کے ہمراہ مسافروں کاپُرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چارج ڈی افیئر نے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے پاکستان، فرانس اور یورپی یونین کے درمیان تجارت، سیاحت، کاروبار اور عوام کے درمیان تبادلے کے فروغ کےذریعے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
اسلام آباد سے براہ راست پرواز کے ذریعے پیرس پہنچنے والے مسافروں نے سفر کے کم وقت اور معیاری سروس کا تجربہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔


