728 x 90

جھنگ میں قائم ہونے والے بیوی بنک کی انوکھی داستان، فراڈ کے جرم کی تاریخی کہانی

جھنگ میں قائم ہونے والے بیوی بنک کی انوکھی داستان، فراڈ کے جرم کی تاریخی کہانی

پاکستان میں فراڈ کے کئی واقعات نے شہرت حاصل جن میں ڈبل شاہ کا واقعہ کافی مشہور ہوا لیکن آج ہم تاریخ کے اوراق سے جھنگ میں ہونے والے منفرد فراڈ کا ایسا واقعہ بتانے جارہے ہیں جو اس دور میں نہ صرف بہت زیادہ مشہور ہوا بلکہ انتہائی انوکھا بھی تھا اور بیوی بنک

پاکستان میں فراڈ کے کئی واقعات نے شہرت حاصل جن میں ڈبل شاہ کا واقعہ کافی مشہور ہوا لیکن آج ہم تاریخ کے اوراق سے جھنگ میں ہونے والے منفرد فراڈ کا ایسا واقعہ بتانے جارہے ہیں جو اس دور میں نہ صرف بہت زیادہ مشہور ہوا بلکہ انتہائی انوکھا بھی تھا اور بیوی بنک کے نام سے اس واقعہ نے بہت زیادہ شہرت حاصل کی ۔

جھنگ کے موجودہ رہائشی تو شاید اس واقعہ سے واقف نہ ہوں لیکن اس شہر کے پرانے باسی جھنگ کے اس بہت بڑے اورمشہورزمانہ فراڈ کی داستان سے بخوبی واقف ہیں۔ اس داستان کو جنم دینے والی ایک نہایت پاک باز عالم گھرانہ کی خاتون تھی جس کی پاکدامنی کا شہرہ تھا لیکن جب وہ پھسلی تو نیک خاندان کی شہرت خراب کر گئی بلکہ شہر کے اور کئی خاندانوں کی شہرت کو بھی متاثر کیا

یہ 1935 کا سال تھا مولوی محمد عبداللہ  نام کا ایک شخص ڈپٹی کشنر جھنگ کے دفترمیں ملازم تھا اس کی بیوی عام علمی گھرانوں کی عورتوں کی طرح لڑکیوں کوقرآن مجید اور بعض مسائل کی کتابیں پڑھاتی تھی ایسی عورتوں کا محلہ کی دیگر عورتوں پر ہمیشہ نیک اثر ہوتا ہے چنانچہ مولوی محمد عبداللہ کی بیوی بھی اپنے محلہ اور آس پاس کے محلوں میں نیک بیوی مشہور تھی خدا جانے اسے کیا سوجھی اس نے امداد باہمی کی بنیاد پر ایک بنک بنایا محلہ اور اس پاس کی عورتوں پر اثر ڈال کر ان سے زیورات اس شرط پر حاصل کئے کہ ان کے اصل زیورات محفوظ رہیں گے اور دس فیصد منافع ہر ماہ ان کو ملتا رہے گا عورتیں ایسے معاملات میں فطرتا لالچی ہوتی ہیں لہذا سینکڑوں عورتیں بیوی کے اس لالچ میں آگئیں اور انہوں نے اپنے زیورات خاوند یا والدین کی اجازت مرضی کے بغیر بیوی بنگ” میں جمع کرا دیتے اس طرح مولوی عبد اللہ کے گھر لاکھوں روپے کا سونا پہنچ گیا جسے میاں بیوی اپنی ضرورت کے تحت تھوڑا تھوڑا کر کے لگاتے اور فروخت کرتے رہے جب کوئی عورت منافع کا تقاضا کرتی تو اسے ۵ روپے کی شکل میں منافع دے دیا جاتا۔ ادھر بیوی کے اخراجات شاہانہ ہوتے چلے گئے ادھر منافع کی ادائیگی میں پہلے جیسا تواتر نہ رہا۔ اس دوران ایک رئیس گھرانے کی عورت نے اپنے زیورات کی واپسی کا تقاضا کیا مگر بیوی بنک اس کے زیورات فروخت کر چکا تھا کہاں سے آتے عورت کا تقاضا برھتا رہا  بیوی لجاجت سے وقت ٹالتی رہی مگر ایک دن وہ راز فاش ہو گیا جب ایک واردات کا انکشاف ہوا تو دوسری عورتوں نے بھی زیورات کی واپسی کے لئے تقاضے شروع کر دیئے پہلے معاملہ محض محلہ داری تک محدود تھا ، جب بیوی زیورات دینے سے ہی منکر ہوگئی تو معاملہ کی نوعیت سنگین بن گئی اور نوبت پولیس تک پہنچی چانچہ پولیس نے بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ مولوی عبداللہ بھی گرفتار ہو گیا۔ تفتیش کے دوران شہر کے بہت سے رؤسا کی خواتین اس مقدمہ میں ملوث پائی گئیں ۔ پکڑ دھکڑ سے شہر کا کوئی گوشہ خالی نہ رہا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران جو معلومات حاصل کیں وہ کچھ اس قسم کی تھیں کہ شہر کے رئیس خوجوں کی کچھ خواتین نے بنک کی سیکیم بنائی اور مولوی عبد اللہ کی بیوی کو اس مقصد کے لئے آگے کر دیا ۔

پولیس نے اٹھارہ خواتین اور چالیس دوسرے اشخاص کو گرفتار کر کے ان سے اٹھاسی ہزار مالیت کے زیورات برآمد کئے ۔ مقدمہ کی سماعت تین سال تک سٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں جاری رہی ۔

عدالت نے سات خواتین اور گیارہ دیگر اشخاص کو مختلف میعاد کی سزائیں دیں ۔ مولوی عبد اللہ اور اس کی بیوی بھی قید ہوئے یہاں تک کہ جیل ہی میں جاں بحق ہوئی ۔

بیوی بنک 1935میں قائم ہوا۔ سینکڑوں متوسط گھرانے اپنے زیورات سے محروم ہو گئے ۔

بیوی بنک کی شہرت سارے پنجاب میں پھیلی ۔ اخبارات نے نمایاں خبریں شائع کیں اور پنجابی میں کی نظمیں اس موضوع پر لکھی گئیں جو اپنے زمانہ میں بہت مقبول تھیں ان میں اس دور کے معروف شعراء حکیم عین الحق حیرت اور قاضی غلام سرور بھی شامل تھے ۔ قاضی غلام سرور کی نظم کے بے پناہ شہرت پائی۔ قاضی صاحب نے مقدمہ کے ملزمان کے علاوہ پولیس اور سول افسران کے راز بھی ظاہر گئے جنہوں نے رشوتیں لے کر بعض ملزمان کو مقدمہ سے بری کرایا ۔ قاضی غلام سرور کی یہ نظم ضبط کر لی گئی تھی۔

 اس واقعہ کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مولانا ظفر علی خان مرحوم نے زمینداراخبار میں ایک قطعہ بھی اس پر لکھا تھا جس کی پیروڈی اس کے وقت  جناب خضر تمیمی ایڈووکیٹ نے لکھی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos