ملک میں رائج طبقاتی نظام تعلیم نے نوجوان نسل کو بری طرح ذہنی انتشار میں مبتلا کر دیا ہے,شہباز گجر
جمعیت طلباء اسلام فیصل آباد دویژن کا اجلاس زیر صدارت ملک حافظ عدیل جھنگ میں منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے کنوینئرز و معاونین نے شرکت کی اجلاس میں جمعیت علما…

جمعیت طلباء اسلام فیصل آباد دویژن کا اجلاس زیر صدارت ملک حافظ عدیل جھنگ میں منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے کنوینئرز و معاونین نے شرکت کی اجلاس میں جمعیت علما اسلام کی مرکزی شوریٰ کے ممبر شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملک میں رائج طبقاتی نظام تعلیم نے نوجوان نسل کو بری طرح ذہنی انتشار میں مبتلا کر دیا ہے لہذا پو رے نظام تعلیم و نصاب تعلیم میں تبدیلی نا گزیر ہے قومی و نظریا تی و سائینسی بنیادوں پر مبنی نظام تعلیم از سر نونافذ کرنا حکمرانوں کا فرض ہے۔ یکساں نصاب تعلیم و نظام و ذریعہ تعلیم نافذ کر نا آئین پاکستا ن کا بنیادی تقاضا ہے ۔ لارڈمیکالے و سامراجی بیورو کریسی کا تیار کردہ تعلیمی نظام سے وسع پیمانے پر بے روز گاری اور بے مقصدیت پھیل چکی ہے جو کہ قومی المیہ ہے جمعیت علما ء اسلام و جمعیت طباء اسلام طبقاتی نظام تعلیم کی تبدیلی تک جدوجہد جا ری رکھے گی اجلاس میں خالد مصطفی ترک، عبدالرحمن عزیز، اسید انور، حافظ حسین احمد، غازی رسول، حافظ حمزہ نواز، حافظ محمد، حافظ عبداللہ عزیز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا


