نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کے وفد کی تھانہ وریام میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے شوکت نامی شہری کے گھرآمد
گزشتہ دنوں شورکوٹ کے تھانہ وریام میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے شوکت نامی شہری کے معاملے پر چیئرمین پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن رابعہ جویریہ کے نوٹس پر پاکستان ہیومن رائٹس…

گزشتہ دنوں شورکوٹ کے تھانہ وریام میں مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے شوکت نامی شہری کے معاملے پر چیئرمین پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن رابعہ جویریہ کے نوٹس پر پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کا وفد شہری کے گھر پہنچ گیا وفد نے جاں بحق ہونے والے شوکت نامی شہری کے ورثاء اور اہل علاقہ سے تفصیلات حاصل کرلیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ وریام پولیس سمیت دیگر عملہ بھی موجود موجود تھا اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیومن رائیٹس کمیشن غلام عباس سپرا کا کہنا تھا کہ کمیشن واقع کی تصدیق کرکے واقع میں ملوث ہونے والے پولیس افسران کے خلاف کاروائی کو یقینی بنائے گا ان کا کہنا تھا کہ شہری انسانی حقوق کی پامالیوں کے متعلق واقعات کی اطلاع نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس پاکستان کو دیں تاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سلسلہ کو روکا جا سکے اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ وریام بھی موقع پر موجود تھے


