انڈے بیچنے والے لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، پولیس نے وکیل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جنسی جرائم کے خلاف پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری ۔ انڈے بیچنے والے لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، پولیس نے وکیل نامی…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جنسی جرائم کے خلاف پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری ۔ انڈے بیچنے والے لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ، پولیس نے وکیل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مدوکی روڈ علاقہ تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں انڈے بیچنے والے لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا اور وکیل نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ حقائق کی روشنی میں گرفتار ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔ جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے تعلیمی اداروں میں بچوں کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جنسی جرائم کی موثر اور مضبوط تفتیش کیلئے پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپس بھی جاری ہیں۔


