پی ایف یو جے کی کال پر جھنگ میں پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی پیکا ایکٹ کے خلاف تحریک آزادی صحافت کو تیز کرنے کے لئے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ…

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی پیکا ایکٹ کے خلاف تحریک آزادی صحافت کو تیز کرنے کے لئے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس میں جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ، وکلاء ، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شرکت ہوئے۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر یونین آف جرنلسٹس شریف طاہر نے کہا کہ پی ایف یو جے کی کال پر بھوک ہڑتالی کیمپ جمعرات اور جمعہ کو بھی لگایا جائے گا اور تحریک آزادی صحافت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔


