حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں
حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی ضروریات سے آگے بڑھ کر توانائی کے شعبے کی تنظیم نو، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے…

حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔
حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی ضروریات سے آگے بڑھ کر توانائی کے شعبے کی تنظیم نو، ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور بدعنوانی سے نمٹنے کی کوششوں سمیت جامع اصلاحات نافذ کیں۔سبسڈی اصلاحات ناگزیر تھیں، لیکن حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ میں اضافہ کیا، اس کے فنڈز میں پچیس فیصد اضافہ کیا۔حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے صنعتی بحالی کی کوششیں بھی شروع کی ہیں۔ یہ کوششیں زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہیں۔اشرافیہ پر زیادہ انکم ٹیکس اور بینکوں پر ونڈ فال ٹیکس جیسے ترقی پسند اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔غریبوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے غیر سودی اخراجات میں بتیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


