ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹوسے ملکی ترقی کی راہیں ہموار
ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے ملکی ترقی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔ ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو(جی پی آئی) کے ذریعے زرعی انقلاب کا آغاز ہوگیا۔ اس…

ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو کے ذریعے ملکی ترقی کی راہیں ہموار ہوگئیں۔
ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹو(جی پی آئی) کے ذریعے زرعی انقلاب کا آغاز ہوگیا۔
اس اہم موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا ۔
صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ جی پی آئی کے اقدامات کی بدولت جدید مشینری سے کاشتکاری، روایتی طریقوں کی نسبت 80 فیصد پانی کی بچت ممکن ہوگی۔
ترجمان فرٹیلائزرز انڈسٹری کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت 10 لاکھ ایکڑ زمین آباد، کھاد اور دیگر زرعی سہولیات کسان تک پہنچانے کا انقلابی منصوبہ ہے ۔
کسان لیاقت علی نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں غیر آباد زمینوں کی ترقی، علاقے میں ترقیاتی کاموں کے باعث عوام کی خوشحالی کا آغاز ہوگا۔جی پی آئی کے تحت 17 ہزار ایکڑ زمین کے قابل کاشت ہونے سے حکومت، عوام اور ملکی معیشت کو بھرپور فائدہ ہوگا۔
سی ای او گرین ایگری مال علی سفیان ہمایوں نے کہا کہ گرین ایگری مال کے ذریعے کسانوں کو کھاد، ادویات، ٹریننگ، مشینری سمیت تمام زرعی ضروریات ایک جگہ دستیاب ہونگی جی پی آئی کے ذریعے زراعت میں انقلابی تبدیلی کا آغاز ہوگا ۔


