خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے شہرالولا العلیٰ میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع…

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کیلئے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار سعودی عرب کے شہرالولا العلیٰ میں ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور ان کے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ آل جدان کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات میں اقتصادی تعاون پرمبنی روابط مستحکم کرنے اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تجارت’ سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع اجاگرکئے گئے۔

فریقین نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی’ توانائی’ ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی دو روزہ سالانہ العلیٰ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب میں ہیں جو آج شروع ہو رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں