پٹواریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا اور تحصیل آفس کے گیٹ بند کر دیے۔
پٹواریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا اور تحصیل آفس کے گیٹ بند کر دیے۔ پٹواریوں کا کہنا ہے کہ جب تک معطل اور ڈسمس کیے گئے پٹواریوں کو…

پٹواریوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کام بند کر دیا اور تحصیل آفس کے گیٹ بند کر دیے۔ پٹواریوں کا کہنا ہے کہ جب تک معطل اور ڈسمس کیے گئے پٹواریوں کو بحال نہیں کیا جاتا اور دھی رانی پروگرام کے تحت پیسوں کا مطالبہ ختم نہیں ہوتا، ہڑتال جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پٹواریوں نے انتظامیہ کے رویے اور پیسوں کے مطالبے کے خلاف احتجاجاً کام بند کر دیا، جس سے عدالتی اور ریونیو کے امور مکمل طور پر متاثر ہوئے۔ ضلعی صدر انجمن پٹواریان مہر مظفر سیال اور سیکرٹری عمر دراز بھٹی نے واضح کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔تحصیل صدر رانا محبوب نے کہا کہ پٹواری ہر مشکل گھڑی، جیسے سیلاب اور زلزلے کے دوران بھی خدمات انجام دیتے ہیں، لیکن اب دھی رانی پروگرام کے پیسے ہم سے مانگے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ پیسے ہم سے وصول کر کے حکومتی گرانٹ خود ہڑپ کرنا چاہتی ہے، جو ناانصافی ہے۔پٹواریوں نے ڈی سی جھنگ پر بلاوجہ معطلی اور ڈسمس کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہڑتال جاری رہے گی۔دوسری جانب ترجمان انتظامیہ نے پٹواریوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ معطلی اور ڈسمس کرنے کے فیصلے محکمانہ قوانین کے مطابق کیے گئے ہیں۔پٹواریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دھی رانی پروگرام کے پیسوں کے حوالے سے اگر کوئی حکمنامہ جاری کیا گیا ہے تو اس کی انکوائری کروائی جائے.


