گیلپ سروے2025: پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے
گیلپ سروے2025: پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافے سے ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہوگئی ہے ۔ حالیہ گیلپ سروے 2025کے…

گیلپ سروے2025: پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے
پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافے سے ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہوگئی ہے ۔
حالیہ گیلپ سروے 2025کے مطابق پاکستانی معیشت کے اعدادوشمار اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ 55فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں ۔
سروے کے مطابق پاکستان کا کاروباری اعتماد پچھلے چھ ماہ میں 10فیصد بڑھا ہے اورپاکستان میں مستقبل کے حوالے سے کاروباری توقعات میں 19فیصد اضافہ ہوا جو مثبت رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ گیلپ سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد تک کم ہو چکا ہے یہ بات بھی واضح نظر آتی ہے کہ مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا جو کاروباری برادری کے لئے مثبت اشارہ ہے۔
سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے اہم عوامل ہیں۔کاروباری طبقے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی جبکہ 56فیصد نے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کی اطلاع دی ہے ۔یہ تازہ ترین سروے سہ ماہی کاروباری اعتماد کے سروے کا 14 واں ایڈیشن ہے ۔
حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا جس کے دوران 482 چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کیا گیا۔
بزنس کانفیڈنس انڈیکس ایک اہم بیرومیٹر ہے جو کسی بھی ملک میں کاروباری برادری کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کو پوری دنیا میں پالیسی ساز استعمال کرتے ہیں۔


