ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو کا دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاجارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہسپتال کے انتظامی اموربارے بریفنگ لی اور علاج معالجہ کیلئے ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے اور صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے سمیت وارڈز اور رومز میں بیڈ شیٹس تبدیل کرنے اور واش رومز کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔


