خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

رواں ماہ کے دوران پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، 120 اشتہاری مجرمان اور 43 عدالتی مفروران کو گرفتار، 103 منشیات فروشوں اور 67 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو حراست میں لیا گیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس جرائم کے خلاف ان ایکشن، فروری میں قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے موثر نتائج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ…

رواں ماہ کے دوران پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری، 120 اشتہاری مجرمان اور 43 عدالتی مفروران کو گرفتار، 103 منشیات فروشوں اور 67 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو حراست میں لیا گیا

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر قیادت جھنگ پولیس جرائم کے خلاف ان ایکشن، فروری میں قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے موثر نتائج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی قیادت میں جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ رواں ماہ فروری میں کیے گئے موثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔پولیس کارروائیوں کے دوران 120 اشتہاری مجرمان اور 43 عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 103 منشیات فروشوں اور 67 ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 13.4 کلوگرام ہیروئن، 22.6 کلوگرام چرس، 1481 لیٹر شراب اور 371 لیٹر لہن برآمد کیا گیا، جبکہ شراب کشید کرنے والی تین چالو بھٹیاں بھی تلف کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ برداروں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، جن میں 4 رائفلز، 4 بندوقیں، 2 رپیٹر، 56 پسٹل اور 149 کارتوس شامل ہیں۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھنگ پولیس جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون شکنی کی کوئی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور جھنگ میں امن و امان کی بحالی کے لیے سخت کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جھنگ کو ایک پرامن اور محفوظ شہر بنایا جا سکے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں