خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کردیا

صنعتوں اور پیداوارکے وزیر رانا تنویر حسین نے رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائین کے یوٹیلٹی سٹورپر پیکیج کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے…

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کردیا

صنعتوں اور پیداوارکے وزیر رانا تنویر حسین نے رمضان ریلیف پیکیج کا افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر جی نائین کے یوٹیلٹی سٹورپر پیکیج کا آغاز کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور اشیائے ضروریہ کی رعائتی نرخوں پر دستیابی یقینی بناکر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے حکام کو تمام یوٹیلٹی سٹورز پر ضروری اشیاء کی رعایتی نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی اور ان کا معیاریقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اشیائے صرف کی مناسب قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے سخت نگرانی کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم کی خصوصی ہدایات کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کے لئے مجموعی طور پر بیس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھرکے شہری استفادہ کریں گے۔

پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آٹھ سو سے زائد برانڈڈ اشیائے ضروریہ پر پندرہ فیصد تک رعایت دے رہی ہے۔

عوام کو مزید سہولت دینے کے لئے سٹورز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ملک بھر میں تمام یوٹیلٹی سٹورز صبح نو بجے سے رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں