خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

جھنگ پولیس کا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان جاری

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ماہ رمضان میں 600 سے زائد…

جھنگ پولیس کا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان جاری

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جھنگ پولیس نے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ماہ رمضان میں 600 سے زائد پولیس افسران اور جوان جبکہ 960 ولنٹیئرز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ٹوٹل 491 مذہبی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے بتایا ہے کہ شہر کی تمام مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، اور دیگر عوامی مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تراویح، سحری اور افطار کے اوقات میں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے، ڈی پی او نے مزید کہا ہے کہ حساس مقامات پر پولیس کے مسلح جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو سخت کر دیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ جھنگ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے اور پرامن ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں