خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا ڈویژنل سالانہ سپورٹس گالاجھنگ کے نام رہا

سیکرٹری پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈویژنل ایمر جنسی آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر سر پرستی سالانہ ریسکیو سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا…

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کا ڈویژنل سالانہ سپورٹس گالاجھنگ کے نام رہا

سیکرٹری پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈویژنل ایمر جنسی آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر سر پرستی سالانہ ریسکیو سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں چاروں اضلاع کے ریسکیو آفیسرز جن میں میڈم طاہرہ (چنیوٹ) ظفر اقبال( فیصل آباد) فراز منیر (ٹوبہ ٹیک سنگھ) اور طاہر عباس(جھنگ) نے شرکت کی سپورٹس گالا میں ڈویژن فیصل آباد کی چاروں اضلاع کی ٹیموں نے فیصل آباد کے پولو گرانڈ اور سپورٹس کمپلیکس میں آپنے آپنے فن کے جوہر دیکھائے چاروں اضلاع کی ٹیموں کے مابین بیڈ منٹن، کرکٹ ، والی بال کے میچ کھیلے گئے۔ اس تقریب میں رسہ کشی کا مقابلہ بھی شامل کیا گیا، جس نے حاضرین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈویژنل ایمر جنسی آفیسرڈاکٹر میان محمد اشفاق نے کھیلوں میں حصہ لینے والے ریسکیورز کی کار کردگی کو سراہا۔ انہوں نے کھیلوں کو ٹیم ورک، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا اور ریسکیورز کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ اور ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلیں فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہیں اور ریسکیورز کو اس سے جسمانی فٹنس بہتر کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔ آخر میں جھنگ کرکٹ ٹیم کو بہترین کارکردگی دیکھانے اور فاتح ہونے پر ٹرافی پیش کی گئی اور باقی بھی اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ ، انعامی ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
رپورٹ

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں