جھنگ پولیس نےماہ فروری میں153 اشتہاری مجرمان ، 51 عدالتی مفروران گرفتار، 75 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا
ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی سرپرستی میں ماہ فروری میں جرائم کے خلاف زبردست نتائج ، 153 اشتہاری مجرمان ، 51 عدالتی مفروران گرفتار ۔ جرائم پیشہ عناصر سے 75…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی سرپرستی میں ماہ فروری میں جرائم کے خلاف زبردست نتائج ، 153 اشتہاری مجرمان ، 51 عدالتی مفروران گرفتار ۔ جرائم پیشہ عناصر سے 75 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی سرپرستی میں جرائم کے خلاف زبردست نتائج، 153 اشتہاری مجرمان ، 51 عدالتی مفروران گرفتار ۔ جرائم پیشہ عناصر سے 75 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ ماہ فروری میں 5 چور و ڈکیت گینگ کے 14 ممبران گرفتار، 39 لاکھ سے زائد مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ 101 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 23 کلوگرام چرس، 1529 لیٹر شراب، 13 کلوگرام ہیروئن اور 3 چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں جبکہ 73 غیر قانونی اسلحہ برداروں کو گرفتار کر کے رائفل 4 ، بندوق 4 ، رپیٹر 02 ، پسٹل 65 اور 171 کارتوس برآمد کئے گئے ۔ ماہ فروری میں مجموعی طور پر 75 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ پکار 15 پر پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے والے 56 شاطر افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 2 مقدمات ،ساونڈ سسٹم کی غیر قانونی استعمال پر 4 مقدمات ، کرایہ داری ایکٹ پر 3 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے،مزید موثر نتائج سامنے لائے جائیں گے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ۔


