728 x 90

حکومت کے وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات

حکومت کے وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات

حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان اور ازبکستان کے اہم دورے قومی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتے

حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان اور ازبکستان کے اہم دورے قومی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ منصوبوں سے ٹیکسٹائل، زراعت اور فارماسیوٹیکل کے شعبوں میں ترقی کی توقع ہے۔

 ازبکستان،افغانستان ،پاکستان ریلوے منصوبہ علاقائی تجارت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، اس کی تیزی سے تکمیل کے پختہ عزم کے ساتھ پاکستان اور آذربائیجان نے توانائی، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos