نگہبان رمضان پے آرڈرز میں غیر قانونی کٹوتی کرنے پر سات ریٹیلر شاپس سربمہر، ریٹیلرز موقع پر گرفتار
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔مانیٹرنگ کیلئے افسران فیلڈ میں…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی جانب سے نگہبان رمضان پیکج کے پے آرڈرز کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔مانیٹرنگ کیلئے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔شہری اپنا پے آرڈر کسی بھی ایجنٹ کوہر گز نہ دیں ، دس ہزار کا پے آرڈراز خودکیش کروائیں ،کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم پر 9330005-047 فوری اطلاع دیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرورنے ریٹیلرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا ، نگہبان رمضان پے آرڈرز میں غیر قانونی کٹوتی کرنے پر سات ریٹیلر شاپس سربمہرکرکے ریٹیلرزکو موقع پر گرفتارکر لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمر سرورکا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی ایجنٹ/ریٹیلر کو اپنا پے آرڑر مت دیں، پے آرڈرز میں غیر قانونی کٹوتی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں


