خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

گزشتہ روز ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13898انسپکشنز کیں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے احکامات پرچکن اور گوشت کی قیمتوں میں اووچارجنگ کی شکایات اوردیگر اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔گزشتہ روز…

گزشتہ روز ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13898انسپکشنز کیں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے احکامات پرچکن اور گوشت کی قیمتوں میں اووچارجنگ کی شکایات اوردیگر اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔گزشتہ روز ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13898انسپکشنز کرکے خلاف ورزی کرنے والے 624دوکانداروں کو 48ہزار وپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے جبکہ 58 دوکانیں سیل اور ایک سو سے زائد گرانفروشوں کو قانون کی گرفت میں لیا گیا۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ اووچار جنگ کی شکایات پر کریک ڈاو¿ن جاری رکھیں، دوران کارروائیاں مرتکب دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں ۔ رمضان بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی سمیت سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ،گرانفروشی کے مرتکب دوکاندار عید جیل میں گزاریں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں