ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات سمیت طلباءکی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا گیااورامتحانی عملہ کو الرٹ…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں انتظامات سمیت طلباءکی رولنمبر سلیپس،شناخت اور دیگر پڑتال کے عمل کا جائزہ لیا گیااورامتحانی عملہ کو الرٹ رہ کر فرائض سر انجام دینے اور نقل کی روک تھام کے لئے نگران عملہ کو سخت مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شفافیت قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ طلباءکو پرسکون ماحول کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ کسی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔


