خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات کے تیزرفتار اور پائیدار فروغ پر منحصر ہے:احسن

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت برآمدات کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی سے متعلق سکیم کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِ اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں…

پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات کے تیزرفتار اور پائیدار فروغ پر منحصر ہے:احسن

وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت برآمدات کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی سے متعلق سکیم کا جائزہ لینے کیلئے وزیرِ اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اجلاس کو بتایا کہ سکیم کے تحت لائسنسوں کی تعداد 800 سے بڑھ کر 2000 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائسنس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے گزشتہ سال مئی میں شروع کی گئی خصوصی مہم کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور خاص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔کمیٹی نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ جب تک کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل نہیں دیتی آئرن اور اسٹیل سیکٹر کے لیے نظرثانی شدہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم پر عمل درآمد روک دیا جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے برآمدات کے حجم کاساٹھ ارب ڈالر کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل برآمدات کے تیزرفتار اور پائیدار فروغ پر منحصر ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں