رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 178462انسپکشنز کرکے خلاف ورزی کرنے والے 7634دوکانداروں کو5لاکھ21ہزارر وپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے احکامات پرماہ رمضان میں دیگر اشیائے خوردونوش سمیت چکن اورگوشت کی قیمتوں میں اووچارجنگ کی شکایات پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔رواں ماہ کے…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے احکامات پرماہ رمضان میں دیگر اشیائے خوردونوش سمیت چکن اورگوشت کی قیمتوں میں اووچارجنگ کی شکایات پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک ہیں۔رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 178462انسپکشنز کرکے خلاف ورزی کرنے والے 7634دوکانداروں کو5لاکھ21ہزارر وپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے ، 750 دوکانیں سیل اور1200 سے زائد گرانفروشوں کو قانون کی گرفت میں لیا گیا۔۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ وہ اووچار جنگ کی شکایات پر کریک ڈاون جاری رکھیں، دوران کارروائیاں مرتکب دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ رمضان بازاروں میں مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی سمیت سبزی ، پھل ، چینی، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور مقدار کو یقینی بنانے کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں مصنوعی قلت پیدا کرنے اور ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ،گرانفروشی کے مرتکب دوکاندار عید جیل میں گزاریں گے۔


