ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں قائم سستا رمضان بازار کا تفصیلی دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں قائم سستا رمضان بازار میں صارفین کی سہولیات کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیاجہاں انہوں نے…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ماڈل بازار سیٹلائٹ ٹاون میں قائم سستا رمضان بازار میں صارفین کی سہولیات کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیاجہاں انہوں نے مختلف سٹالزپر سرکاری ریٹ لسٹ کے آویزاں ہونے اور اشیاءکی مقررہ نرخ پر فروخت سمیت سبزیوں ، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سٹالز کے معائنہ کے دوران اشیاءکی معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر میں سستا رمضان بازار قائم کیا گیا ہے جہاں پر صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پرمعیاری اشیاءخوردونوش دستیاب ہیں۔رمضان بازاروں میں تمام تر اشیاءضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے شہری رمضان بازار سے خریداری کریں۔


