خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

اضافی ٹیکسوں کی مد میں وصول ہونیوالی رقم عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی:وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اضافی ٹیکسوں کی مد میں وصول ہونیوالی رقم صحت، تعلیم اورعوامی فلاح و بہبود کے دیگرمنصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات لاہور…

اضافی ٹیکسوں کی مد میں وصول ہونیوالی رقم عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی:وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اضافی ٹیکسوں کی مد میں وصول ہونیوالی رقم صحت، تعلیم اورعوامی فلاح و بہبود کے دیگرمنصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے یہ بات لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بینکوں کی اضافی آمدن پر ونڈ فال ٹیکس کے حکم امتناعی کو خارج کرنے کے فیصلے کے جواب میں ایک بیان میں کہی، جس سے قومی خزانے کو ساڑھے گیارہ ارب روپے اور گزشتہ ماہ کے دوران مجموعی طور پرساڑھے چونتیس ارب روپے کا فائدہ ہوا۔وزیراعظم نے فنانس ایکٹ 2023ء کے تحت بینکوں کی اضافی آمدنی پر عائد ونڈ فال ٹیکس سے متعلق حکم امتناعی کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون، وزیر خزانہ، اٹارنی جنرل اور چیئرمین ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان مقدمات کی پیروی کے لیے بہترین ٹیم تشکیل دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم نے اپنی محنت سے اس تاریخی کامیابی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اہم اور مضبوط اقدامات ہی ٹیکس وصولی بڑھانے اور معیشت کو بہتر کرنے کا واحد راستہ ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ساڑھے چونتیس ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔انہوں نے اسی طرح کے اقدامات کے ذریعے پاکستان کو جلد خود کفیل بنانے کا اعتماد ظاہر کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں