ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور متاثرہ شہریوں کی ویلفئیر کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تحفظ مرکز کے ذریعے ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور متاثرہ شہریوں کی ویلفئیر کیلئے اقدامات عمل میں لائے…

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تحفظ مرکز کے ذریعے ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور متاثرہ شہریوں کی ویلفئیر کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر عملی اکبر بھنڈر کے ہمراہ تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈرز اور متاثرہ شہریوں میں عید کے تحائف تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر عملی اکبر بھنڈر کے ہمراہ تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈرز اور متاثرہ کمیونٹی میں عید کے تحائف تقسیم کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تحفظ مرکز کے ذریعے ٹرانسجینڈر کمیونٹی اور متاثرہ شہریوں کی ویلفئیر یقینی بنائی جارہی ہے ۔ تحائف تقسیم کرنے کا مقصد معاشرے کے متاثرہ طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تحفظ مرکز کے ذریعے معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں


