خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
معیشت

پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم 2025 کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم دوہزار پچیس کے موضوع پر دوروزہ عالمی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری اور پالیسی اقدامات کے ذریعے معدنیات کے شعبے میں مضبوط…

پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم 2025 کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم دوہزار پچیس کے موضوع پر دوروزہ عالمی کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

کانفرنس کا مقصد سرمایہ کاری اور پالیسی اقدامات کے ذریعے معدنیات کے شعبے میں مضبوط تعاون اور جدت پسندی کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کوششوں کی بدولت دوسال کے دوران قومی معیشت خصوصاً معدنیات کے شعبے میں مسلسل ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے۔یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا جس سے ملک میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تائید ہوتی ہے۔ فورم میں معدنیات کے شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے جائیںگے جس سے اس شعبے میں نئے مواقع پیدا ہونگے۔فورم میں معدنیات کے شعبے کے مستقبل اور ترقی کیلئے جامع حکمت عملی پیش کی جائیگی۔

غیر ملکی سرمایہ کار اور ماہرین کل سے شروع ہونے والے دو روزہ منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کیتھرین مارش اور چین کے ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کا ایک وفد فورم میں شرکت کیلئے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بنک کی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ وہ اس اہم سرمایہ کاری فورم کے ذریعے معدنی شعبے کی ترقی کیلئے پرامید ہیں۔ژیان جیولوجیکل سروے سینٹر کے پروجیکٹ منیجر نے بھی فورم کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔منرل انویسٹمنٹ فورم میں امریکہ اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں