سابق ممبرصوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن جھنگ کے سیکرٹری اطلاعات کنور محمدعلی ،چوہدری سلطان سابق چیئر مین بلدیہ، ایم ایس ٹی ایچ کیوجھنگ سٹی ڈاکٹر عائشہ فرمان، ایڈمن آفیسر ٹی ایچ کیومحمد شفیق بھی موجود تھے،اس موقع پرمیڈیا
سابق ممبرصوبائی اسمبلی محترمہ راشدہ یعقوب شیخ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن جھنگ کے سیکرٹری اطلاعات کنور محمدعلی ،چوہدری سلطان سابق چیئر مین بلدیہ، ایم ایس ٹی ایچ کیوجھنگ سٹی ڈاکٹر عائشہ فرمان، ایڈمن آفیسر ٹی ایچ کیومحمد شفیق بھی موجود تھے،اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محترمہ راشدہ یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال جھنگ سٹی میں 200 کے وی اے کا نیا ٹرانسفرمر رکھ دیاگیا جس گرمیوں کے دنوں میں طبی مشینری کی ٹرپنگ کے مسائل ہوگئے ہیں ، گزشتہ کئی سال سے گرمی کے دنوں میں قریب رہائشی آبادی اور ہسپتال میں بجلی کے استعمال میں اضافہ ہوجاتاتھا جس اورایک ہی ٹرانسفرمر ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے طبی آلات کم وولٹیج ہونے کی وجہ سے بار بار خراب ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑتاتھا لیکن اب یہ مسلئہ مستقل بنیادوں پر حل ہوچکا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اسکے علاوہ ہسپتال کی بہتری کے لئے مزیداقدامات بھی کئے جارہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اوراس کے لئے ہر قسم کے ممکنہ اقداما ت کئے جائیں گے ،کسی بھی طور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے کہا محترم مریم نواز کی ہدایات ہیں عوام کے تمام مسائل کے حل کے لئے ممبران روزانہ کی بنیاد پر اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لئےتمام وسائل بروئے کا ر لائیں


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *