خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو،بی ایچ یو کوٹ سائی سنگھ، گرلز ہائی اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت دیگر صفائی ستھرائی اور دیگرانتظامی امورکو چیک کیا۔ انہوں…

ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو،بی ایچ یو کوٹ سائی سنگھ، گرلز ہائی اسکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ سروسز کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری سمیت دیگر صفائی ستھرائی اور دیگرانتظامی امورکو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کے معائنہ سمیت مریضوں و لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفسارکیا۔ انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ پنجاب حکومت ضلع کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ٹی ایچ کیوز اور مراکز صحت میں بہترین ہیلتھ سروسز کی فراہمی کویقینی بنانے کےلئے براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اس دوران ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے دیگرطبی و انتظامی امور سے آگاہ بھی کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بی ایچ یو کوٹ سائی سنگھ میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اچانک دورہ کیا۔ انہوںنے علاج معالجہ کے سلسلہ میں آئے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کی فراہمی سمیت ڈاکٹر ز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور موقع پرہیلتھ سروسز کی مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔ دریں اثناءڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سٹیلائٹ کا وزٹ کیا۔ انہوںنے کلاس رومز میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اساتذہ اور سٹاف کی حاضری سمیت سکول کے انتظامی امور کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سکولوں کی مانیٹرنگ اور تعلیمی امور کی بہتری کیلئے منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رہے۔ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ موسم گرما کے پیش نظر ٹھنڈے پانی کی دستیابی اور کلاس رومز میں پنکھوں کو چلا کررکھیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے جاری سیوریج کام میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے موقع پر وزٹ کیا اور سیوریج کام کی تکمیل کے حوالہ سے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔ انہوںنے جاری سیوریج کام میں تیزی لانے کے حوالہ سے احکامات بھی جاری کئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں