728 x 90

دوتیز رفتارموٹر سائیکلوں کے درمیان افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جاں بحق

دوتیز رفتارموٹر سائیکلوں کے درمیان افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جاں بحق

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطا بق دوتیز رفتارموٹر سائیکلوں کے درمیان افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔چنیوٹ روڈ پر 10 ویں میل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خطرناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان سڑک پر آ

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطا بق دوتیز رفتارموٹر سائیکلوں کے درمیان افسوسناک حادثے کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔چنیوٹ روڈ پر 10 ویں میل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خطرناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں تین نوجوان سڑک پر آ گرے اور سامنے سے آنے والا بائیس ویلر ٹرالر ان پر چڑھ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی دو ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیں۔ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد میں 22 سالہ فیضان اللہ ولد ثناء اللہ شامل ہے جو کھیوہ چوکی چنیوٹ روڈ کا رہائشی تھا، جبکہ دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ اس کی عمر تقریباً 17 سال بتائی جا رہی ہے۔ دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی ہونے والا نوجوان 18 سالہ تحسین رضا ولد وارث ہے، جو کھیوہ چنیوٹ روڈ کا رہائشی ہے۔ اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا جا رہا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos