پریس کلب جھنگ میں “مسئلہ فلسطین اور اُمت مسلمہ” کے موضوع پر ہیومن فاونڈیشن اینڈ مستقیم کلب کے زیر اہتمام ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں حافظ ملک احمد، ڈاکٹر نصرت علی ضلعی صدر، ملک طارق محمود جنرل سیکرٹری تحریک جوانان، حافظ عمیر الغزالی، حافظ عبدالواحد صدیقی، حافظ طلحہ ملک، حافظ علی حیدر،حافظ
پریس کلب جھنگ میں “مسئلہ فلسطین اور اُمت مسلمہ” کے موضوع پر ہیومن فاونڈیشن اینڈ مستقیم کلب کے زیر اہتمام ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں حافظ ملک احمد، ڈاکٹر نصرت علی ضلعی صدر، ملک طارق محمود جنرل سیکرٹری تحریک جوانان، حافظ عمیر الغزالی، حافظ عبدالواحد صدیقی، حافظ طلحہ ملک، حافظ علی حیدر،حافظ علی سجاد، ملک شیراز احمد اور رحمان کے علاوہ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دیئے ہیں۔ بیت المقدس پر لاتعداد حملے ہو چکے ہیں۔ ہم فلسطین پر ہونے والے مظالم تو دیکھ رہے ہیں لیکن نہ جانے خاموش کیوں ہیں؟اس ظلم پر سوشل میڈیا پر مذمت سے نہیں بلکہ عملی طور پر مدد کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا اور قومی مصنوعات کو اختیار کرنا ہو گا تاکہ یہودیوں کو معاشی نقصان پہنچ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے علماء کرام نے فتویٰ جاری کر دیا ہے کہ پاک فوج کو فلسطین کی مدد کے لئے بھجوایا جائے



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *