وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے منگل کے روز اسلام آباد میں ڈچ کمپنی “رائل فریز لینڈ کمپینا” اور اینگرو پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو جان ڈرک فان کارنیبیک کر رہے تھے۔ وزیرِاعظم نے پاکستان میں ڈیری مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن (قدری اضافہ) کے لیے کمپنی کی سرمایہ کاری کا
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے منگل کے روز اسلام آباد میں ڈچ کمپنی “رائل فریز لینڈ کمپینا” اور اینگرو پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو جان ڈرک فان کارنیبیک کر رہے تھے۔
وزیرِاعظم نے پاکستان میں ڈیری مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن (قدری اضافہ) کے لیے کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو دودھ کی پیداوار میں سرفہرست ہیں، اور حکومت ایسی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی خواہاں ہے تاکہ ملک میں ڈیری شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ڈیری صنعت کی پائیدار ترقی اور کسانوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *