وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ویژن پر عملدرآمد جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔انہوںنے او
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوام الناس کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ویژن پر عملدرآمد جاری ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔انہوںنے او پی ڈی،ایمرجنسی،میڈکل وارڑ و دیگر وارڑز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اگر کوئی ڈاکٹر، کنسلٹنٹ،سٹاف ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوا تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایمرجنسی سمیت تمام وارڑز میں ڈاکٹرز و سٹاف موجود رہیں،کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام ہیلتھ مراکز پر ڈاکٹرز و سٹاف ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ضلع کی دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں دورہ کرکے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری و طبی سہولیات کا جائزہ لیااور موقع پر احکامات جاری کئے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *