خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے “لسٹ بی ون” امتحان کا انعقاد

کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے "لسٹ بی ون" امتحان کا انعقاد,محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے "لسٹ بی ون" تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحانی عمل کی…

کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے “لسٹ بی ون” امتحان کا انعقاد

کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے “لسٹ بی ون” امتحان کا انعقاد,محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے “لسٹ بی ون” تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔امتحانی عمل کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ، کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے خود کی، تاکہ امتحان کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔اس موقع پر کل 355 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں مرد و خواتین کانسٹیبلز شامل تھے۔ یہ امتحان آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت ترقیاتی عمل میں شفافیت، میرٹ اور رفتار کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔تحریری امتحان کے بعد کامیاب امیدواروں سے پریڈ ٹیسٹ اور انٹرویو لیا جائے گا، تاکہ ہر پہلو سے ان کی قابلیت کو پرکھا جا سکے۔امتحانی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے ذریعے مانیٹر کیا گیا، جس کا مقصد شفافیت کو مزید بہتر بنانا ہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ صرف وہی اہلکار محکمانہ ترقی کے مستحق ہوں گے جو محنتی، باصلاحیت اور اہل ہوں گے، تاکہ محکمہ پولیس میں پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کیا جا سکے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں