خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل کے زیراہتمام فٹبال ٹورنامنٹ جھنگ آزاد کلب نے جیت لیا

محکمہ کھیل جھنگ اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب منعقدہ فٹ بال لیگ میں 20 کلبوں نے شرکت کی اور پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سینئر…

ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل کے زیراہتمام فٹبال ٹورنامنٹ جھنگ آزاد کلب نے جیت لیا

محکمہ کھیل جھنگ اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب منعقدہ فٹ بال لیگ میں 20 کلبوں نے شرکت کی اور پاکستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن حافظ ذکااللہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔ٹونامنٹ کا فائنل جھنگ آزاد فٹبال کلب اور بھبھڑانہ فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا جو مقررہ وقت میں ایک گول سے برابر رہا۔پنلٹی ککس پر جھنگ آزاد فٹبال کلب فاتح قرار پائی۔سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن حافظ ذکااللہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران،صدر ڈی ایف اے معمر قذافی،جنرل سیکرٹری شیخ محمد شعیب،سیکرٹری فنانس حسنین شاہ و دیگر اراکین ڈی ایف اے بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ موجود تھے سینئر وائس پریزیڈنٹ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر فٹبال کے فروغ کیلئے صدر ڈی ایف اے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جس سے شائقین فٹبال کو معیاری مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ فٹبال لیگ کا مقصد نوجوان نسل کو موبائل سے نکال کر گراؤنڈ میں لانا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر کھیل کر ملک کا نام روشن کریں۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس اور فٹبال ایسوسی ایشن کےاشتراک سے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انکے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا جس سے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب ممکن ہو سکے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں