728 x 90

حضرت سید محبوب عالم ؒ المعروف شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار

حضرت سید محبوب عالم ؒ المعروف شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار

حضرت سید محبوب عالم ؒ المعروف شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع پولیس جھنگ نے زائرین کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر 823 پولیس افسران،

حضرت سید محبوب عالم ؒ المعروف شاہ جیونہ کروڑیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع پولیس جھنگ نے زائرین کی حفاظت اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر 823 پولیس افسران، جوان اور لیڈی کانسٹیبلز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ڈی پی او نے بتایا کہ ایلیٹ فورس کے دستے درگاہ کے اطراف اور ملحقہ علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ رش کے باعث گم ہونے والے بچوں کی حفاظت کیلئے “پولیس فسیلیٹیشن ڈیسک” بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں فوری معاونت فراہم کی جائے گی۔مزید برآں، ٹریفک کی روانی اور زائرین کی سہولت کیلئے 104 ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی بھاری نفری ہمہ وقت تیار رہے گی۔زائرین کی حفاظت کو مزید موثر بنانے کیلئے درگاہ کے احاطے میں داخلے کے دوران سخت چیکنگ کی جائے گی اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں اور اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں کھڑی کریں۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ شہریوں کا تحفظ اور شہر بھر کا امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور پولیس اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری اور مستعدی سے نبھائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos