خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

جھنگ جم خانہ سیکرٹری کے عہدے کے لئے امیدوار سید محمد علی شاہ ڈاکٹر معظم وحید کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

جھنگ جمخانہ کے انتخابات میں نیا موڑ، سیکرٹری کے عہدے کے لئے امیدوار سید محمد علی شاہ نے امیدوار ڈاکٹر معظم وحید کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔…

جھنگ جم خانہ سیکرٹری کے عہدے کے لئے امیدوار سید محمد علی شاہ ڈاکٹر معظم وحید کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

جھنگ جمخانہ کے انتخابات میں نیا موڑ، سیکرٹری کے عہدے کے لئے امیدوار سید محمد علی شاہ نے امیدوار ڈاکٹر معظم وحید کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد علی شاہ نے کہا کہ ان کا منشور صرف اور صرف جمخانہ کی ترقی اور بہتری ہے اور اسی مشن کو لے کر انہوں نے اپنی برادری کے متفقہ فیصلے کے مطابق الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن جب انہوں نے امیدوار ڈاکٹر معظم وحید سے ملاقات کی اور ان کا ویژن دیکھا تو انہوں نے ان کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی شیخ محمد یعقوب، سابق نائب ضلع ناظم سید محمد عباس شاہ، ڈاکٹر ملا خان حیدری نول، حیدر نانگا ا یڈووکیٹ، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن احمد شیر بھروآنہ، عبدالقیوم، شیخ وقار احمد، شیخ وحید اور دیگر ممبران بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سید محمد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت جھنگ جمخانہ کی حیثیت صرف اور صرف ایک ریسٹورانٹ کی ہے جبکہ یہاں ممبران کے لئے دیگر کوئی سہولیات موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ان کی حمایت سے ڈاکٹر معظم وحید بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور جمخانہ میں ہارس رائیڈنگ کلب، گولف کلب اور ہیڈ تریموں کے مقام پر واٹر سپورٹس کلب کا قیام جلد عمل میں آئے گا۔ امیدوار برائے سیکرٹری جھنگ جمخانہ کلب ڈاکٹر معظم وحید شیخ نے الیکشن سے دستبردار ہونے اور ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کرنے پر سید محمد علی شاہ اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں