خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت آئندہ شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت آئندہ شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ صحت،تعلیم و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس…

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت آئندہ شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت آئندہ شروع ہونے والی انسدادپولیو مہم کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہواجس میں محکمہ صحت،تعلیم و دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان ، ٹارگٹس اوراعداد وشمار بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کیلئے مائیکرو پلان،ٹیموں کی ٹریننگ سمیت دیگر تیاریاں مہم سے قبل مکمل کرنیکی ہدایت جاری کیں۔انہوںنے کہا کہ پولیو ویکسئین کے دو قطرے بچوں کیلئے ضروری ہیں۔ضلعی افسران سمیت محکمہ صحت کے افسران ٹیموں کی براہ راست نگرانی کےلئے فیلڈ میں موجود رہیںگے جبکہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے گھر گھر جاکر،ٹرانسپورٹ اڈوں،ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر پبلک مقامات پر ٹیموں کی حاضری کو چیک کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ٹیمیں ہر صورت ہدف کا حصول یقینی بنائیں۔ والدین پیدائش سے لیکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رہ سکیں۔ ہمیں اسی قومی جذبہ کے تحت اپنی تمام سرگومیوں کو بروئے کار لا کر اپنے اہداف کو سو فیصد حاصل کرنا ہے کیونکہ پولیو مرض کا یکسر خاتمہ صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں