تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں سے سائلین کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی جاری ہے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرتحصیل سطح پر کھلی کچہریوں سے سائلین کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی جاری ہے ۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد…

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرتحصیل سطح پر کھلی کچہریوں سے سائلین کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی جاری ہے ۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل احمد پور سیال میں کھلی کچہری لگائی جس میںعلاقہ مکینوں نے مختلف نوعیت کے مسائل کے حل اور ازالہ کےلئے درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فرداً فردا ً مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرکا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


