خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ مسن میں کھلی کچہری،

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ مسن میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ مسن…

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ مسن میں کھلی کچہری،

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ مسن میں کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے تھانہ مسن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور مگسی، متعلقہ ایس ایچ اوز، اور تفتیشی افسران بھی شریک تھے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے فرداً فرداً ڈی پی او سے ملاقات کی اور اپنے مسائل، شکایات اور انسدادِ جرائم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور موقع پر ہی شکایات کے حل کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور ٹاوٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ڈی پی او نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ علاقہ کے نمبر داروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ٹھیکری پہرے کے نظام کو فعال بنایا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں بہتری لائی جا سکے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں