ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جھنگ پولیس نے سکیورٹی کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ہوٹلز، فیکٹریز اور بس اڈوں کے مالکان کے ساتھ مسلسل میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔میٹنگز میں انچارج سکیورٹی محمد نواز خان اور انچارج فرنٹ ڈیسک انعم
ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جھنگ پولیس نے سکیورٹی کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ہوٹلز، فیکٹریز اور بس اڈوں کے مالکان کے ساتھ مسلسل میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔میٹنگز میں انچارج سکیورٹی محمد نواز خان اور انچارج فرنٹ ڈیسک انعم بشیر کی جانب سے سمارٹ آئی ایپلیکیشن کے مؤثر استعمال پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ سمارٹ آئی سسٹم کے ذریعے شہریوں کا مکمل ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہے تاکہ سکیورٹی امور میں بہتری لائی جا سکے۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ہدایت کی ہے کہ ہوٹلز، فیکٹریز اور دیگر ادارے اپنے تمام مہمانوں، ملازمین اور آنے والے افراد کا مکمل ڈیٹا فوری طور پر سمارٹ آئی ایپلیکیشن پر اپڈیٹ کریں۔ ڈیٹا کی عدم فراہمی یا غفلت برتنے والے مالکان کے خلاف سکیورٹی ونرایبل ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او جھنگ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے اور کسی بھی غیر رجسٹرڈ مہمان کو رہائش دینے سے گریز کیا جائے۔سکیورٹی کے اس قومی فریضے میں ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *