خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
جھنگ

مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا کرپاک فضائیہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا

جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں رافیل کو تباہ اور…

مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنا کرپاک فضائیہ کو  شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا

جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بھارت کا غرور خاک میں ملانے والی پاک فضائیہ کو مسلم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب میں رافیل کو تباہ اور بھارت کو شرمسار کرنے والے طیارے جے 10 سی کا ہیومن ماڈل بنایا گیا،تقریب میں دربار سلطان باہو پر جذبہ حب الوطنی کا فقیدالمثال مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے مل کر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی اس موقع پر چائنا، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودی عرب سمیت پاکستان کا ساتھ دینے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم انسٹیٹوٹ کے چیئرمین
سلطان احمد علی کا کہنا تھا کہ یہ صرف اپنے غازیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین نہیں بلکہ دشمن کو پیغام بھی ہے کہ پاکستان کے جانب آنکھ اٹھا کر دیکھنے سے پہلے 100 بات سوچنا کہ اس دھرتی کے بیٹے اپنی دھرتی پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھیں نکال لیں گے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اس جنگ میں صرف رافیل نہیں کھوئے، کنوینشنل وار کی برتری کا دعویٰ بھی کھو دیا ہے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں