728 x 90

وفاقی حکومت، ایشیائی ترقیاتی بینک کا ماحولیاتی اشتراک پراتفاق

وفاقی حکومت، ایشیائی ترقیاتی بینک کا ماحولیاتی اشتراک پراتفاق

وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے ماحولیاتی استحکام کیلئے اشتراک عمل مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے آج(پیر) کو اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈائریکٹر جنرل برنو کارسکو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ فریقین نے انکیوبیشن پروگرامز منٹور

وفاقی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے ماحولیاتی استحکام کیلئے اشتراک عمل مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج(پیر) کو اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطے کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے ڈائریکٹر جنرل برنو کارسکو کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

فریقین نے انکیوبیشن پروگرامز منٹور شپ اور فنڈنگ کے مواقع کے ذریعے نوجوانوں کے زیر قیادت موسمیاتی اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہنگامی لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس شراکت داری کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو پائیدار حل تیار کرنے کیلئے بااختیار بنانا ہے تاکہ عالمی سبز معیشت کی مسابقت میں پاکستان کا مقام بہتر بنایا جاسکے۔

ملاقات کے دوران موسمیاتی فنڈنگ میں اضافے کی راہیں تلاش کی گئیں اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری راغب کرنے کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے پالیسی منصوبہ بندی سے عملدرآمد کی طرف بڑھنے کی ضرورت پرزوردیا انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بنک کو ٹھوس نتائج کے حصول کیلئے پاکستان کے مکمل عزم کا یقین دلایا ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے پاکستان کے موسمیاتی ایجنڈے معلومات کے تبادلے، پالیسی پرمبنی قرضوں او رماحولیاتی تبدیلیوں ، اثرات سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی ، کارروائیوں کو مضبوط بنانے کیلئے استعداد کار کے پروگراموں کیلئے مواقع اجاگر کرنے میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos