ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے اپنے آفس کے احاطہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، اسسٹنٹ
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے اپنے آفس کے احاطہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت محکمہ مال سے متعلقہ سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے حوالہ سے موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن، اسسٹنٹ کمشنر جھنگ، محکمہ ریونیو کے افسران ،انچارج لینڈ ریکارڈ، سٹاف، تحصیلدار، پٹواری اور دیگر بھی موجود تھے۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں پر کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت سروسز کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلئے ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تمام ریونیو افسران ایک چھت تلے موجودہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ سمیت دیگر تحصیلوں میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام الناس کومحکمہ مال سے متعلق انکی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *